براڈشیٹ اسکینڈل ؛ آنےوالےدنوں میں مزیدانکشافات کادعویٰ

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نےدعویٰ کیاہےکابینہ کی وزارتی کمیٹی براڈ شیٹ اسکینڈل کےحوالےسےآنےوالےدنوں میں مزیدانکشافات کرےگی ۔۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتےہوئےان کاکہناتھاکہ انہوں نے کہ براڈ شیٹ اسکینڈل 2000 سے شروع ہوا اور جب پی پی پی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کو این آر او دیا گیا تو سرد خانے میں چلا گیا تھا لیکن موسوی کے بیانات اور انگلینڈ کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے ایک بین الوزارتی اہم نکات سےپردہ اٹھائےگی ۔۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں اداروں میں اصلاحات پر بات ہوئی کیونکہ اداروں میں صلاحیت، شفافیت اور احتساب کا عمل کمپرومائز ہوتا ہے اس لیے فیصلہ ہوا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم اپنی تمام اصلاحات کو سامنے لائیں گے۔