News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

پنڈی آنےپرمولاناکی خاطرتواضع کریں گے ، ترجمان پاک فوج

پنڈی آنےپرمولاناکی خاطرتواضع کریں گے ، ترجمان پاک فوج
اپ لوڈ :- سوموار 11 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 32

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔  ترجمان پاک فوج میجرجنرل افتخاربابرنےپی ڈی ایم سربراہ کوچائےاورپانی کی دعوت دےڈالی ۔ مولانافضل الرحمان کےپنڈی آنےوالےبیان کاحوالہ دیتےہوئےڈی جی آئی ایس پی آرنےکہاپی ڈی ایم کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی،لیکن اگروہ آتےہیں توانہیں چائےپانی پلائیں گے۔ 
 
ملک کی داخلی اورخارجی سکیورٹی پرہونےوالی میڈیابریفنگ میں ترجمان پاک فوج نےصحافی کی جانب سےکئےجانےوالےایک سوال کےجواب میں کہاکہ مولاناکےراولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نہیں، لیکن وہ آنا چاہتے ہیں تو آئیں ان کی دیکھ بھال کریں گے، چائے پانی پلائیں گے۔ اس کےعلاوہ میں اورکیاکہہ سکتاہوں ۔ 
 
ترجمان پاک فوج نےکہاکہ سیاسی معاملات پر تبصرے سے گریز کرتا ہوں لیکن یہ نہیں کہ فوج مخالف بیانات سے تشویش نہیں، جوبھی بات چیت کی جارہی ہے، اس کے باجود اپنا کام کررہے ہیں، فوج کا مورال بلند ہے، جس نوعیت کےالزامات لگائےجارہےہیں ان میں کوئی وزن نہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو حکومت وقت نے الیکشن کرانے کا کہا، پاک فوج نے اپنی پوری ذمہ داری اوردیانتداری سے الیکشن کرائے۔، الیکشن پر کسی کو شک ہےتومتعلقہ اداروں سےرجوع کریں ۔۔
 
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جوباتیں کی جارہی ہیں ،اس کاجواب حکومت پاکستان نے اچھےطریقے سےدیاہے لہٰذا فوج کوسیاسی معاملات میں آنے کی ضرورت نہیں۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.