News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

ملتان جلسہ : حکومت اورپی ڈی ایم میں جوڑپڑگیا

ملتان جلسہ : حکومت اورپی ڈی ایم میں جوڑپڑگیا
اپ لوڈ :- ہفتہ 28 نومبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 75

ویب ڈیسک ۔۔ ملتان جلسہ کےمعاملہ پرحکومت اورپی ڈی ایم میں جوڑپڑگیا۔ پی ڈی ایم نے 30 نومبر کو ہر صورت ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیاجبکہ حکومت کاہرصورت جلسہ ہونےسےروکنےکےعزم کااظہار۔
پنجاب حکومت نے پی ڈی ایم کو ملتان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئےقلعہ کہنہ قاسم باغ کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا ہے۔
 
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوفزدہ ہیں، جو کرنا ہے 
کر لیں، 30 نومبر کو پی ڈی ایم کے ساتھ یوم تاسیس منانے سے پیپلز پارٹی کو کوئی نہیں روک سکتا۔
 
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قاسم باغ اسٹیڈیم نہ کھولا گیا تو پھرپوراملتان جلسہ گاہ میں تبدیل ہوجائےگا۔
 
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملتان جلسے میں قانون کی حکمرانی ہو گی، جو پریشان کریں گے ان کا قانونی علاج ہو گا، سیاہ کاری نہ ہوئی تو گرفتاری نہیں ہو گی۔

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.