News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کسی کوکسی شخصیت کانام لینےسےمنع نہیں کیا گیا: بلاول بھٹو

کسی کوکسی شخصیت کانام لینےسےمنع نہیں کیا گیا: بلاول بھٹو
اپ لوڈ :- بدھ 11 نومبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 85

ویب ڈیسک ۔۔ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتےہیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل تمام جماعتیں متحد اور متفق ہیں۔ انہوں نےواضح کیاکہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں کسی شخصیت کا نام لینے سے منع بھی نہیں کیا گیا تھا۔
 
ہنزہ میں قومی اخبارسے خصوصی گفتگو کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بحالی، اداروں کے آئینی و قانونی کردار ادا کرنے کی بات ہے تو مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں اتفاق ہے۔
 
نواز شریف کے بیانیے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ پی ڈی ایم کامشترکہ اورمتفقہ بیانیہ ہے کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم ہونی چاہیے، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ کے اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے اور اس نکات پر ہم سب متحد اور ایک ہیں۔
 
بلاول کاکہناتھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جوبیانیہ ہے ہم اس پر کھڑے ہیں اور جو بھی پی ڈیم ایم کا مشترکہ فیصلہ ہوگا ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔
 
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹائم ٹیبل بڑا واضح ہے، پی ڈی ایم کی تحریک کو کامیابی حاصل ہوگی جنوری میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ ہوگا جبکہ فروری میں حکومت کو جانا پڑے گا۔

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.