News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

پاکستان غلط سمت میں جارہاہے ، حالیہ سروے

پاکستان غلط سمت میں جارہاہے ، حالیہ سروے
اپ لوڈ :- اِتوار 04 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 119

ویب ڈیسک ۔۔ ہرپانچ میں سےچار پاکستانیوں کےخیال میں ملک اس وقت غلط سمت میں جاتادکھائی دےرہاہے۔
 
جی ہاں ۔۔ ان خیالات کااظہار ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان کی جانب سے گزشتہ ماہ کیے گئے سروےمیں اناسی فیصدپاکستانی کی جانب سےکیاگیاہے۔ ستمبر 2020 میں کیے جانیوالے اس سروے میں ملک بھر سے 1 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔
 
سروے کے مطابق موجودہ ملکی حالات پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے والوں کی شرح 69 فیصد جب کہ اطمینان کا اظہار کرنے والوں کی شرح 31 فیصد نظر آئی۔
 
رپورٹ میں معیشت پر تشویش کا اظہار کرنے والوں کی شرح 74 فیصد جب کہ اطمینان کا اظہار کرنے والوں کی شرح 21 فیصد سے بڑھ کر 25 فیصد ہو گئی۔
 
آئی پی ایس او ایس کے سروے کے مطابق ملکی معیشت پر بھی عوامی اعتماد بحال نہیں ہو سکا اور 20 میں سے صرف ایک پاکستانی یعنی 6 فیصد نے ملکی معیشت کو مضبوط کہا، 41 فیصد نے موجودہ معیشت کو کمزور کہا جب کہ 53 فیصدافراد نےکوئی رائےنہیں دی۔
 
سروے کے مطابق ہر 5 میں سے 4 پاکستانی یعنی 56 فیصد نے آئندہ 6 ماہ میں ملکی معیشت مزید خراب ہونے کا کہا جب کہ 21 فیصد نے مستقبل میں معیشت بہتر ہونے کی امید ظاہر کی۔
 
عوامی سروے کے مطابق 79 فیصد افراد نے خیال ظاہر کیا کہ ملک غلط سمت کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ صرف 21 فیصد افراد نے کہا کہ ملک کی سمت درست ہے۔
آئی پی ایس او ایس کے مطابق پاکستانی عوام کی اکثریت معاشی معاملات پر سب سے زیادہ تشویش کا اظہار کرتے نظر آئے، جس میں مہنگائی پر 36 فیصد افراد نے سب سے زیادہ تشویش کا اظہار کیا، یہ شرح گزشتہ سروے کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.