News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

سندھ میں چھوٹےلاک ڈاون کی تیاریاں ۔۔۔

سندھ میں چھوٹےلاک ڈاون کی تیاریاں ۔۔۔
اپ لوڈ :- بدھ 30 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 96

 یہ تووہی جگہ ہےگزرےتھےہم جہاں سے ۔۔۔
 
 ویب ڈیسک ۔۔ جی ہاں سندھ حکومت نےکوروناکیسزبڑھنے پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی ہدایت کردی۔
 
اس سلسلےمیں محکمہ صحت سندھ نے خط لکھا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس افسر محکمہ صحت سے مشاورت کرکے ایس او پیز پر عمل کرائیں۔ خط ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سمیت ضلعی ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو لکھا گیا ہے۔
 
محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ اگلے مراحل کے لیے محکمہ صحت سے مشاورت کے بعد متاثرہ علاقوں نشاندہی کی جائے، ڈی ایچ او اپنے علاقے میں کورونا کیسز کے تحت مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرے گا۔
 
محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ جس گھر سے کیس آئے گا اسے اور اس پاس کے لوگوں کو آگاہی اور قرنطینہ کی ہدایت کی جائے گی ۔
 
اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈیش بورڈ بنا ہوا ہے جہاں ہر علاقے کی مانیٹرنگ ہوتی ہے۔
 
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے تقریباً 7 ماہ سے بند تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھل گئے ہیں تاہم کچھ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر انہیں سیل بھی کیا گیا ہے۔
 
ادھرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس بات پر زور دیا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن و دیگر اقدامات اہم ہیں۔ این سی او سی کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 747 مثبت کیسز میں سے کراچی میں 365 کیس رپورٹ ہوئے۔
 
اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت سروسز ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس بات پر زور دیا کہ بیماری کی روک تھام کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن، کانٹیکٹ ٹریسنگ اور صحت کے اصولوں پر عمل درآمد اہم ہے۔
 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.