News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین کےایف آئی اےپرجوابی الزامات

پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین کےایف آئی اےپرجوابی الزامات
اپ لوڈ :- جمعرات 17 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 75

ویب ڈیسک ۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نےدعویٰ کیاہےکہ ایف آئی اےنےان کےاورانکےبیٹےعلی ترین کےخلاف کہانی گھڑ کر خود ساختہ کیس بنایا ہے۔
 
جہانگیر ترین نے ایف آئی اے کی جانب سے طلب کئےجانےپر رد عمل کااظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں، میرے متعلق من گھڑت کہانی بناکرخود ساختہ کیس بنایا گیا ہے ۔
 
جہانگیر ترین کاکہناتھاکہ انکوائری کمیشن کا مقصد چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ معلوم کرنا تھالیکن ایف آئی اے جن الزامات پرانہیں بلا رہا ہےان کا چینی کی قیمت سے تعلق نہیں۔
 
انہوں نےپوچھاکہ سالوں پہلے کی گئی ٹرانزیکشنز کا چینی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے کیا تعلق؟ ملک بھر میں 80 سے زائد شوگر ملز کام کر رہی ہیں لیکن نشانہ صرف ہماری مِل کو کیا جا رہا ہے۔
 
جہانگیر ترین نے اپنے بیٹے علی ترین سے متعلق بات کرتے ہوئےکہاکہ میرے بیٹےعلی ترین کو بھی بلا وجہ اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے، میرے بیٹے کوجے ڈی ڈبلیوانتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں۔
 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.