News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

سندھ کےاربوں روپےکےفنڈزکہاں ہیں ؟ شہبازشریف

سندھ کےاربوں روپےکےفنڈزکہاں ہیں ؟ شہبازشریف
اپ لوڈ :- بدھ 02 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 87

 مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
 
حالیہ بارشوں سےبری طرح متاثرہونےوالاکراچی ان دنوں ملکی سیاست کامحوربناہواہے۔ وزیراعظم عمران خان جمعہ کےروزکراچی جائیں گےجبکہ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف ایک روزہ دورےپرمنگل کوکراچی پہنچے۔ 
 
ائیرپورٹ سےنکلتےہی شہبازشریف کومسلم لیگ ن کےکارکنوں اورمیڈیاکےنمائندوں نےگھیرلیا۔ اس موقع پرمیڈیاسےبات کرتےہوئےمسلم لیگ ن کےصدرکاکہناتھاکہ وفاقی حکومت کوبارشوں سے ڈوبے شہر قائد پر سیاست نہیں کرنا چاہئے، وفاق بتائے سندھ کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کہاں ہیں۔ انہوں نےکہاکہ وہ نہیں سمجھتےکہ وفاق نےسندھ کےجوپیسےدینےہیں ان میں سےایک دھیلابھی دیاہو۔ شہبازشریف نےکہاکہ کراچی کی روشنیوں کو کسی صورت مدہم نہیں ہونے دینگے، حکومت کے جو سکینڈل ہیں ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔
 
 قائد حزب اختلاف نے کہا حکومت سندھ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے آئے ہیں، ان خاندانوں سے تعزیت کرنے آئے ہیں جن کے اپنے اللہ کو پیارے ہوگئے، بارش کے باعث اربوں روپے کے اثاثے تباہ ہوگئے، کراچی پانی میں ڈوبا ہوا ہے، اس وقت سیاست نہیں کرنی، عمران خان کراچی آکر سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھیں، وفاقی حکومت کو بھرپور ترقیاتی کام شروع کرنے چاہئیں، کے فور کیلئے وفاق نے کیا کیا ؟۔ شہبازشریف نےکہاکہ ان کےدورحکومت نےوفاق نےسندھ حکومت کوگرین لائن بس سروس کیلئےفنڈزدئیےتھے،اس کےبعدتاحال وفاق نےسندھ کوایک اس منصوبےکیلئےایک دمڑی تک نہیں دی ۔ 
 
خبروں کےمطابق شہبازشریف اپنےدورہ کراچی کی مصروفیات کےدوران بلاول بھٹواورآصف زرداری سےبھی ملاقات کرینگے۔ 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.