کراچی والے ہوشیار ، اتواراورپیرکومزیدبارشوں کی پیشگوئی

کراچی والےہوشیارہوجائیں محکمہ موسمیات نےاتواراورپیرکوبھی شہرمیں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی۔ خیال رہےکہ یہ پیشگوئی اس وقت سامنےآرہی ہےجب کہ ابھی گزشتہ بارشوں کاپانی بھی پوری طرح سےنکالانہیں جاسکا۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کےمطابق اتواراورپیرکوبلوچستان کےمختلف اضلاع میں گرج چمک کےساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہےجب کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین میرپور خاص میں اتوار اور پیر کو بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی برقراررہے گاتاہم اتوار اور پیر کو بارش کی شدت جمعرات کی بارش سے کم ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نےخبردارکیاہےکہ زیریں سندھ کے علاقے بارشوں کے باعث دوبارہ زیر آب آسکتے ہیں، اسی لئےتمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔