News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

عمران خان نےجھوٹ بولنے،عوام نےجھوٹ سننےکاریکارڈقائم کیا،مریم اورنگزیب

عمران خان نےجھوٹ بولنے،عوام نےجھوٹ سننےکاریکارڈقائم کیا،مریم اورنگزیب
اپ لوڈ :- منگل 18 اگست 2020
ٹوٹل ریڈز :- 58

 مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
 
اس حکومت کی دوسالہ کارکردگی اس کےاپنےوعدوں کےمنافی ہے ۔ اس حکومت کی کارکردگی عمران خان حکومت کی مثالی ناکامیوں کی داستان سنارہی ہے۔ ہرشعبےمیں ناکامیوں کی طویل داستان پرپھیلائےکھڑی ہے۔
 
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیاسےبات کرتےہوئےترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ اس حکومت کےدوران عمران خان نےجھوٹ بولنےاورپاکستانی عوام نےجھوٹ سننےکاریکارڈقائم کیا ۔ یہ ریکارڈایساہےجسےگینزبک آف ورلڈریکارڈبھی نہیں توڑسکتا ۔ یہ چورکھلنڈروں کاٹولہ ہے ، نالائقوں اورنکموں کاایک ٹولہ ہےجسےآرٹی ایس سسٹم کوبٹھاکراس ملک پرمسلط کیاگیا۔ اس حکومت کی ساری کارکردگی محض اس کےبیانات تک محدودہے۔ 
 
دوہزاراٹھارہ میں معاشی شرح نموپانچ فیصدسےزیادہ تھی اورآج یہ شرح مائنس میں ہے ۔ روزمرہ اشیائےخوردہ کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پرہیں ۔ دوسال کےدوران تیرہ ہزارارب کاقرضہ کس کی جیب میں گیا ۔ یہ پیسےاس ملک پرمسلط کرپٹ ٹولےکی جیب میں گیا ۔ اس کرپٹ ٹولےنےعوام کےآٹے، چینی اوردالوں کوبھی نہیں چھوڑا ۔ عوام دیکھےکہ مسلم لیگ ن ملک کوکس حال میں چھوڑکرگئی اورآج اس کاکیاحال ہے؟ اس کرپٹ ٹولےکی وجہ سےچینی سوروپےکلوسےزیادہ میں مل رہی ہے۔ ڈالرملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرہے، آٹاغریب عوام کی پہنچ سےباہرہے۔ 
 
آئی ایم ایف جانےکی بجائےخودکشی کرنےوالےآج آئی ایم ایف سےقرضہ لینےکواپنی کارکردگی بناکرپیش کررہےہیں ۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.