News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کپتان کریزپرجم گیا ، اب لمبی اننگزکھیلےگا ؛ اسدعمر

کپتان کریزپرجم گیا ، اب لمبی اننگزکھیلےگا ؛ اسدعمر
اپ لوڈ :- منگل 18 اگست 2020
ٹوٹل ریڈز :- 70

 ویب ڈیسک ۔۔
 
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نےسیاسی مخالفین کوخبردارکیاہےکہ وزیراعظم بڑے بحرانوں سے نکل آئے ہیں،مخالفین سن لیں اب کپتان کریز پرجم چکا ہے اور لمبی اننگز کھیلے گا۔
 
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےدوران اسد عمر کاکہناتھاکہ آبادی کے تناسب سے بنگلا دیش میں پاکستان سے 4 گنا زیادہ اموات ہوئیں، پاکستان کے مقابل بھارت میں 12 گنا اور ایران میں 20 گنا زیادہ اموات ہورہی ہیں۔
اسد عمرنےکہاکہ اپوزیشن اور میڈیا کہہ رہا تھا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کریں لیکن عمران خان پہلے دن سے لاک ڈاؤن نہیں چاہتے تھے، ہم نے روزگار کی فراہمی اور امداد کے جلد مواقع فراہم کیے۔
 
وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ کورونا وبا سے متعلق تمام فیصلے مل کر کیے گئے، حکومت نے ثابت کیا کہ ملکی مفاد میں سب کو ساتھ لے کرچل سکتے ہیں، کمزور ترین طبقات کی مدد عمران خان کا مشن ہے اس لیے نے لاک ڈاؤن میں بھی غریب لوگوں کو زیادہ اہمیت دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دوسروں کو ساتھ لے کرچلنے کیلئے این آر او دینے کیلئے تیار نہیں، وزیراعظم سب بڑے بحرانوں سے نکل آئے ہیں اور مخالفین سن لیں کہ کپتان کریز پر جم چکا ہے اس لیے کپتان اب لمبی اننگ کھیلے گا لہٰذا عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.