برطانیہ نےبھی پی آئی اےکی پروازوں پرپابندی لگادی

ویب ڈیسک ۔۔
وفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان کےبیان کےبعدتوایسےلگتاہےکہ جیسےپہلےسےہی خسارےمیں چلنےوالی قومی ائرلائن پرنحوست کےبادل چھاگئےہیں اورایک کےبعدایک بری خبریں سامنےآنےکاسلسلہ جاری ہے۔ جی ہاں، متحدہ عرب امارات اور یورپی یونین کے بعد برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پرغیرمعینہ معدت کیلئےپابندی عائد کر دی ہے۔
برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی برمنگھم، لندن اور مانچسٹر کے لیے پروازیں معطل کی ہیں ۔ برطانیہ نے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کے تحفظات کےتناظرمیں پی آئی اے پروازوں پرفوری طورپر پابندی عائد کی ہے۔
برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پابندی کے حوالے سے پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 3 جولائی سے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ یورپی یونین نے پی آئی اے کو تین جولائی تک پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ تین جولائی تک کی عارضی اجازت صرف یورپ اور لندن کی خصوصی پروازوں کے لیے ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئےکہاتھاکہ پی آئی اےکےمتعددپائلٹس کی ڈگریاں جعلی ہیں ، اس بیان کے بعد عالمی سطح پر پی آئی اے کے پروازوں پر پابندی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔