News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

حمزہ شہباز : نیب کی حراست میں ایک سال مکمل

حمزہ شہباز : نیب کی حراست میں ایک سال مکمل
اپ لوڈ :- جمعرات 11 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 133

 ویب ڈیسک ۔۔
 
آج حمزہ شہبازشریف کونیب کی حراست میں پوراایک سال مکمل ہوگیا ۔۔ بتایاجائےکہ نیب نےان تین سوپینسٹھ دنوں میں نیب نےان سےکتنےگھنٹےتفتیش کی ۔ نیب کےپاس حمزہ شہبازشریف کےخلاف کوئی ثبوت نہیں ، وہ جلدرہاہونگے ۔ 
 
 ان خیالات کااظہاررہنمامسلم لیگ ن عطااللہ تارڑنےایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکیا۔ انہوں نےنیب میں شہبازشریف کی پیشی کےبعدنیب کی جانب سےشہبازشریف سےہونےوالےگفتگوکوتوڑمروڑکرپیش کرنااوراسےخبروں کےذریعےتشہیرکرواناقابل مذمت ہے۔ نیب میں پیشی کےدوران شہبازشریف نےکسی قسم کااعتراف جرم نہیں کیا۔ جب انہوں نےکسی قسم کی کرپشن کی ہی نہیں تواعتراف کس بات کا؟عطاتارڑکاکہناتھا ن لیگ کےخلاف تودھڑادھڑکیسزبنائےجارہےہیں لیکن بی آرٹی پشاور ، مالم جبہ کیس ، چینی چوری اسکینڈل ، زلفی بخاری اورجہانگیرترین کےاثاثوں کی چھان بین کیوں نہیں کی جاتی ؟ کیوں نیب اس بات کی تحقیق نہیں کرتاکہ لاہورمیں وزیراعظم عمران خان کیلئےشاہانہ گھرکس نےاورکس کےخرچےپربنوایا؟
پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےعظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ چینی چوری میں نام آنےکےبعدعثمان بزدارکےوزیراعلیٰ رہنےکاکیاجوازباقی رہتاہے؟ کیااب عمران خان کےبقول وہ تفتیش پرنظراندازنہیں ہونگے؟انہوں نےپنجاب کےوزیراطلاعات فیاض چوہان کاذکرکرتےہوئےعظمیٰ بخاری نےمطالبہ کیاکہ وہ ہوسکےتووہ کبھی کبھی تہذیب و شائستگی کامظاہرہ کرلیاکریں کیونکہ روز روز وہ ان سےایسی کوئی توقع بھی نہیں رکھتیں ۔۔ 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.