والدکیپٹن سجاد گل نےپی آئی اےکی تحقیقات پرعدم تحفظ کااظہارکردیا

ویب ڈیسک ۔۔
عیدالفطرسےقبل حادثےکاشکارہونےوالےپی آئی اےکےطیارےپی کے8303 کےکیپٹن سجادگل کےوالدنےقومی ائیرلائن کےتحقیقاتی بورڈپرعدم اعتمادکاکااظہارکردیا ۔۔
گورنرپنجاب چودھری سرورکےہمراہ میڈیاسےبات کرتےہوئےگل محمدبھٹی کاکہناتھاکہ پی آئی اےوالےتحقیقات کےحوالےسےخودہی خبریں لیک کرکےان کےبیٹےکوذمہ دارقراردےرہےہیں ۔ انہوں نےکہاکہ ان کابیٹاانتہائی قابل پائلٹ تھاجس نےپروازکےسترہ ہزارگھنٹےکامیابی سےمکمل کئےتھے۔ کیپٹن سجادگل کےوالدنےحادثےکی تحقیقات کیلئےشفاف اورغیرجانبدارتحقیقات کامطالبہ کیا ۔
ادھروفاقی وزیرہوابازی چودھری محمدسرورکاحادثہ کےحوالےسےکہناہےکہ وہ اس کےذمہ داروں کومنطقی انجام تک پہنچاناچاہتےہیں ، انہوں نےکہاکہ وہ چاہتےہیں کہ تحقیقات جلدازجلدمنطقی انجام تک پہنچیں ۔