News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

بجٹ 2020-21 کےحوالےسےبڑی خبرآگئی

بجٹ 2020-21 کےحوالےسےبڑی خبرآگئی
اپ لوڈ :- اِتوار 10 مئی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 332

 ویب ڈیسک ۔۔
 
ڈان اخبارمیں شائع ایک خبرکے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 'ٹیکس فری بجٹ' کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔
 
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بجٹ 2021-2020 کے لیےجن تجاویز کا مسودہ تیارکیاہےان میں قوانین میں آسانیوں اور ٹیکس نظام میں بے قاعدگیوں کے خاتمے پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ذرائع کےمطابق اس حوالے سے حتمی فیصلہ عیدالفطر کے بعد آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
 
 
 مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ آئندہ سال کے بجٹ کو پہلے ہی 'کورونا بجٹ' قرار دے چکے ہیں۔
 
یہاں یہ بات واضح رہےکہ اس کا انحصار آئی ایم ایف پر ہے کہ وہ ٹیکس سال 2021 کے لیے پاکستان کے کم ٹیکس ہدف کی تجویز پر غور کرے گا یا نہیں، آئی ایم ایف نے آئندہ سال کے لیے 51 کھرب روپے کے ٹیکس ہدف کی تجویز دی تھی جو مالی سال 2020 میں پیش کیے گئے سے 30 گنا زیادہ ہے۔
 
 
رواں برس کے لیے آئی ایم ایف نےکاروباروں پر کورونا وائرس کے اثرات کے باعث ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 48 کھرب سے کم کرکے 39 کھرب کردیا ہے۔
 
خبرمیں ایک اور سینئر ٹیکس عہدیدارکاحوالہ دیتےہوئےبتایاگیاہےکہ آئی ایم ایف حکام آئندہ بجٹ کی سمت کے تعین کے لیے پاکستانی معاشی ٹیم سے ملاقات کریں گے کہ یہ ٹیکس فری ہوگا یا آئندہ سال کے ہدف کے حصول کے لیے کچھ ٹیکس عائد ہوگا۔
 
 
عہدیدار نےمزیدبتایاکہ ایف بی آرنےآئندہ سال کی بجٹ تجاویز کے حوالے سے کام مکمل کرلیا اور اس وقت بے قاعدگیوں کی شناخت کی جارہی ہے تاکہ ان کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹیکس دہندگان کی آسانی کے لیے ٹیکس قوانین کو آسان اور ساہ بنانے پر بھی کام کررہے ہیں۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایف بی آر، ٹیکس سے متعلق مسائل کی شناخت کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی مصروف عمل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئندہ بجٹ میں کچھ شعبوں کے لیے ٹیکس مراعات پر بھی غور کریں گے تاکہ انہیں کاروبار کی بحالی میں مدد مل سکے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.