News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

جہانگیرترین ،اسدعمر،فوادچودھری نےعمران خان کااعتمادکھودیا؟

جہانگیرترین ،اسدعمر،فوادچودھری نےعمران خان کااعتمادکھودیا؟
اپ لوڈ :- سوموار 07 فروری 2020 اپ ڈیٹ :- سوموار 10 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 241

ویب ڈیسک ۔۔
 
تحریک انصاف کےایک رہنماسےجب معروف صحافی انصارعباسی نےپوچھاکہ جہانگیرترین اچانک منظرعام سےکیوں غائب ہوگئےہیں اورکیوں انہیں اتحادیوں سےبات چیت کرنےوالی تمام مذاکراتی کمیٹیوں سےنکال باہرکیاگیاہےتوان صاحب نےنام لئےبغیرکہاکہ عمران خان کوشک ہےکہ ان کی حکومت کےخلاف مبینہ سازش کرنےوالوں میں تحریک انصاف کےکچھ اندرکےلوگ بھی شامل تھے ۔۔ 
 
تحریک انصاف کےانہی صاحب کامزیدکہناتھاکہ پارٹی ہی کےکچھ لوگ نہ صرف عثمان بزدارکےخلاف اٹھنےوالےطوفان کےپیچھےتھےبلکہ ایک وفاقی وزیرکوبھی مبینہ طورپرانہی افرادنےبزدارکےخلاف بولنےپراکسایا۔ خیبرپختونخوامیں عاطف خان گروپ کےپیچھےبھی مبینہ طورپریہی لوگ شامل تھے ۔ 
 
 حکمران جماعت کےایک اوررہنمانےصحافی کوبتایاکہ انہیں تفصیلات تومعلوم نہیں لیکن جہانگیرترین کےمعاملےمیں کچھ نہ کچھ دوریاں ضرورپیداہوئی ہیں ۔ 
 
 ایک وزیرنےنصارعباسی کوبتایاکہ عمران خان کےقریبی ساتھیوں میں اب جہانگیرترین ، شاہ محمودقریشی ، اسدعمراورفوادچودھری جیسےلوگ شامل نہیں ۔ اگرصحیح معنوں میں عمران خان کےکوئی قریب ہےتووہ زلفی بخاری ہیں جن کوکابینہ میں سب سےطاقتورتصورکیاجاتاہے ۔ 
 
وزیراعظم اپنی اہلیہ سےبھی سیاسی امورمیں مشورہ لیتےہیں اوران مشوروں کواہمیت بھی دیتےہیں ۔ 
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
ادھرجہانگیرترین کےپرسنل سیکرٹری نےان کےحوالےسےتمام افواہوں کوبےبنیادقراردیاہےاورکہاہےکہ وہ پارٹی کی جانب سےدی جانےوالی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مصروف ہیں ۔ 
 
 ایک وفاقی وزیرکےمطابق ملکی معاشی حالات بہت خراب ہیں جوسنبھلنےکانام نہیں لےرہے۔ عمران خان کوہٹاتےہیں توکوئی دوسراان کی جگہ لینےوالانہیں لیکن یہ بھی درست ہےکہ اگرپنجاب اورکےپی کےایسےہی چلتارہاتوگورننس اورمعیشت سنبھل نہیں سکتی ۔ صورتحال بہت خراب ہےاوراس کااحساس اب وزرااورپی ٹی آئی رہنماوں کوبھی ہونےلگاہے ۔۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
یادرہےاوپربیان کی گئی سب باتیں معروف تحقیقاتی صحافی جناب انصارعباسی نےاپنےکالم میں لکھی ہیں ۔ 
 
یہ بھی پڑھیں۔۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.