اسٹیبلشمنٹ حکومت کی مزیدناکامیوں کابوجھ اٹھانےپرتیارنہیں ۔۔

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
معروف ٹی وی پروگرام کلیش کے اینکرعمران خان نے92چینل پراینکرپرسن معیدپیرزادہ کےپروگرام میں بات کرتےہوئےیہ انکشاف کیاہےکہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان حکومت کی مزیدناکامیوں کابوجھ اٹھانےپرتیارنہیں ۔ عمران خان کاکہناتھاکہ طاقت کےمراکزکےقریبی حلقوں نےانہیں یہ بات بتائی ہےکہ اسٹیبلشمنٹ آہستہ آہستہ موجودہ حکومت سےخودکوفاصلےپرکررہی ہے۔ آنےوالےدنوں میں اسٹیبلشمنٹ مزیدنیوٹرل یعنی غیرجانبدارہوتی ہوئی دکھائی دےگی ۔
اینکرپرسن عمران خان کےبقول وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت بچاناچاہتےہیں توانہیں خودکچھ کرکےدکھاناہوگا،انکےاردگردموجودسہارےآہستہ آہستہ ہٹتےجارہےہیں اورآنےوالےدنوں میں مزیدہوتےچلےجائیں گےکیونکہ حکومت کی کارکردگی اسٹیبلشمنٹ کومجبورکررہی ہےکہ خودکوفاصلےپرکرلیں ۔ ادارےخودکوحکومت کےساتھ نتھی نہیں کرناچاہتےکیونکہ حکومتی بدنامی اب اداروں کےگلےبھی پڑناشروع ہوگئی ہے۔