سینکڑوں پاکستانی دلہنوں کی چین میں اسمگلنگ کاانکشاف

ویب ڈیسک ۔۔
غیرملکی میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی ایک سنسنی خیزخبرکےمطابق پاکستان سے629پاکستانی دلہنوں کوچینی باشندوں کوفروخت کئےجانےکاانکشاف ہواہے۔
پاکستان سےلڑکیوں کی چین میں اسمگلنگ یافروخت کی خبریں میڈیامیں آنےکےبعدہرطرف ایک شورسامچ گیااورپاکستانی تحقیقاتی ادارےایف آئی اےنےاس معاملےکی چھان بین کی توہوشرباتفصیلات سامنےآئیں جوگاہےبگاہےمین سٹریم میڈیااورسوشل میڈیاکی زینت بنتی رہی ہیں ۔
پاکستان کےمختلف علاقوں سے600سےزائدلڑکیوں کوچین میں شادی کی غرض سےفروخت کئےجانےکےانکشاف کےبعدملک بھرمیں اس حوالےسےخاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ تحقیقاتی اداروں نےاس امرکی تصدیق کی ہےکہ چین سےواپس پاکستان لائی گئی پاکستانی لڑکیوں سےملنےوالی معلومات کےبعدتفصیلات مرتب کی گئی ہیں ۔