مقبوضہ کشمیرکی عورتیں پاک فوج کی راہ تک رہی ہیں ، راجہ فاروق حیدر

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
مسئلہ کشمیرپراسلام آبادمیں منعقدہ پارلیمنٹیرینزکانفرنس کےدوران ہال میں اس وقت موت کی سی خاموشی طاری ہوگئی جب وزیراعظم آزادکشمیراپنےخطاب کےدوران جذباتی ہوگئےاورانہوں نےاپنےبچپن کاایک عجیب قصہ سنایا۔ دوران خطاب راجہ فاروق حیدرانتہائی جذباتی ہوگئے، ان کی آنکھوں سےآنسوجاری تھےاوروہ اپنےبچپن کایہ قصہ سنارہےتھے۔ راجہ صاحب کےبقول ان کی نانی انہیں بچپن میں ایک خواب سنایاکرتی تھیں ۔ خواب کےمطابق راجہ صاحب کی نانی نےدیکھاکہ جنگجوئوں کاایک لشکرہے،جوکشمیرکی فتح کیلئےجارہاہے۔
انہوں نےکہاکہ بخدامقبوضہ کشمیرمیں عورتیں صبح اپنےگھروں کےدروازےکھول کردیکھتی ہیں کہ کیاپاکستان کی فوج کشمیرآزادکرانےآگئی ہےسرینگرمیں ؟ راجہ فاروق حیدراس موقع پرحددرجہ جذباتی ہوگئےاورانہوں نےحکومت پاکستان سےمخاطب ہوتےہوئےکہاکہ آپ ڈالروں کےپیچھےپڑےہیں،کیاڈالرچباکرکھائیں گے؟ لوگ دیکھ رہےہیں آپ کی طرف ۔ انہوں نےپوچھاکہ کیاآخری کشمیری کےمرنےکاانتظارکیاجارہاہے؟ یہ کیابات ہوئی کہ اگرآزادکشمیرپرحملہ ہواتوہم اینٹ کاجواب پتھرسےدیں گے۔۔ توکیاجموں کشمیرکےکشمیری مرتےرہیں ؟
یہ بھی پڑھیں ۔۔
وزیراعظم آزادکشمیرکی یہ جذباتی اوردکھ بھری تقریرجاری تھی کہ اچانک ان کی آوازمیوٹ ہوگئی۔