News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

حکومت کو خطرہ ہوا تو وہی بچائیں گے جو لیکر آئے ہیں: زرداری

حکومت کو خطرہ ہوا تو وہی بچائیں گے جو لیکر آئے ہیں: زرداری
اپ لوڈ :- جمعرات 04 دسمبر 2018 اپ ڈیٹ :- جمعرات 05 دسمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 310

 
 
لاہور:(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہےکہ موجودہ حکومت کو خطرہ ہوا تو وہیں بچائیں گے جو انہیں لے کر آئے ہیں۔
ٹنڈوالہیار میں میڈیا سے گفتگو کے دوران آصف زرداری نے وزیراعظم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرغی خریدیں اور اس کے انڈے بیچ کر دیکھیں کتنی خوشحالی آتی ہے، ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک نہیں سنبھال سکتے، ملک کے حالات گھمبیر ہیں، کٹھ پتلیاں ملک کے حالات سنبھال نہیں سکتیں، ملکی معاملات کو چلانے کے لیے ایسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے جسے زمینی حقائق کا پتا ہو۔
انہوں نے کہا کہ قومی حکومت بننے یا قبل از وقت الیکشن کی پیشگوئی نہیں کرسکتا البتہ یہ ضرور سمجھتا ہوں کہ ان سے ملک نہیں چلتا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ بلے والوں کی پوری کوشش ہے کہ سسٹم توڑ دیں، ہم جمہوریت کو مضبوط کریں گے تاکہ کسی اور کو موقع نہ ملے،  ڈکٹیٹر شپ سے بدترین جمہوریت بہتر ہے اور اسی سوچ کے تحت پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں تاکہ کوئی یہ نہ کہے کہ ملک نہیں چلتا، چلو اب گھر جاؤ، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے ۔
 
 
آصف زرداری نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی کچھ شقوں کا بہانا بنا کر وہ 1973کا آئین منسوخ کرنا چاہتے ہیں، شقوں کا بہانہ بناکر دوبارہ ون یونٹ کی سیاست شروع کرنا چاہتے ہیں، ہم نے ون یونٹ کے خلاف بھی جدوجہد کی تھی، ہم دوبارہ ون یونٹ کی سیاست نہیں ہونے دیں گے، ون یونٹ کی مخالفت ہم نے کی ہے اور کرتے ہیں، جب تک جان میں جان ہے جنگیں ہوتی رہیں گی۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو خطرہ ہوا تو وہیں بچائیں گے جو انہیں لے کر آئے ہیں، ہم کیوں سپورٹ کریں گے، عمران خان جو کچھ کررہے ہیں ڈھکے چھپے نہیں، کہہ کر کررہے ہیں، وہ کہتے ہیں ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈال دوں گا، تو بسم اللہ، ہم میں جیل جانے کا صبر اور برداشت ہے،کیا عمران خان جیل جاسکتے ہیں اور کتنے دن برداشت کرسکتے ہیں، جیسی کرنی ہے ویسی بھرنی بھی ہوگی، جو ہمیں جیل بھیجے گا پھر تو آنے والے اسے بھی بھیجیں گے کیا وہ برداشت کرلیں گے؟

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.