کپتان زیادہ دن حکومت کو سنبھال نہیں سکیں گے: آصف زرداری

لاہور:(ویب ڈیسک) آصف زرداری کہتے ہیں کپتان سے زیادہ دیر ملک نہیں سنبھالا جا سکے گا، سیاست کےمعاملات انہیں سمجھ ہی نہیں آ رہے، عمران خان کو سچ سے پردہ اٹھانا پڑے گا ورنہ گھر جانا پڑے گا. ٹنڈوالہیارمیں جلسہ سےخطاب کرتےہوئےانہوں نےموجودہ حکومت پرکڑی تنقید کی ۔ اس موقع پر جیالے بڑی تعداد میں جلسہ گاہ میں موجود تھے جو بلاول اور آصف زرداری کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے. پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ صادق آباد جلسہ گاہ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جیالوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود تھی جن کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ جلسے سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان سے حکومت زیادہ دیر سنھبالی نہیں جائے گی، انھیں سچ سے پردہ اٹھانا پڑے گا ورنہ گھر جانا ہو گا۔ عمران خان کو سیاسی معاملات کی سمجھ نہیں آ رہی۔ عمران نے جھوٹے وعدے کئے عوام کی امنگوں پر پورے نہیں اتر رہے۔
(نوٹ : (خبرآصف زرداری کی گرفتاری سےپہلےاپ لوڈ کی گئی تھی
یہ بھی پڑھیں ۔۔