News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

جلداحساس ہوگا کہ پاکستان اصل نمائندےہی چلاسکتے ہیں: زرداری

جلداحساس ہوگا کہ پاکستان اصل نمائندےہی چلاسکتے ہیں: زرداری
اپ لوڈ :- منگل 15 دسمبر 2018 اپ ڈیٹ :- منگل 10 دسمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 576

 
 
لاہور: (ویب ڈیسک) بدین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اور طاقتوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان صرف عوام کے اصل نمائندے چلاسکتے ہیں، آپ کے ہاتھوں سے بنائے ہوئے نمائندوں سے کام نہیں چلتا، انہوں نے تو خود کام نہیں کیا تو کیا پتا کیسے کام چلے گا، یہ کبھی دفتر میں نہیں بیٹھے۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کھیل کر کرکٹر بن گیا، اس سے پاکستان کا لیڈر بننا مشکل ہے، چاہے اس کی جتنی مد دکریں، مجھے سمجھ آرہی ہے کون کون کہاں کہاں مدد کررہا ہے،کاش ہمارے دور میں بھی ایسی ہماری مدد ہوتی۔
سابق صدر کاکہنا تھاکہ آج بھی ہمیں موقع دیا جائے تو سب سے بہتر ہماری حکومت رہے گی اور ہماری ہی حکومت سب سے بہتر تھی، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، آج کسی گاؤں کے بچے کو بولیں تو وہ بھی بتادے گا ہمارے دور میں کیا بچت تھی اب کتنی ہے۔
 
 
 
 
آصف زرداری نے کہا کہ آج اس لیے اردو میں تقریر کررہا ہوں تاکہ اسلام آباد بھی سنے، اسلام آباد کو سوچنا اور سمجھنا چاہیے کہ انسان کی ذات کی اصل قیمت ہے اور یہی عوام ملک کے اصل مالک ہیں، پاکستان اسی عوام نے بنایا آپ نے لڑ کر نہیں بنایا۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.