News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

آزادی مارچ : مولانااورحکومت اپنےپتےشونہیں کررہے،دونوں سرپرائزدیں گے؟

آزادی مارچ : مولانااورحکومت اپنےپتےشونہیں کررہے،دونوں سرپرائزدیں گے؟
اپ لوڈ :- ہفتہ 26 اکتوبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 307

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ 
 
آزادی مارچ سرپرآیاچاہتاہےلیکن حکومت کی جانب سےتاحال گرفتاریاں شروع نہیں کی گئیں ۔ یہ خاصےاچنبھےکی بات ہےکیونکہ
 اگرتواپوزیشن سےمذاکرات ناکام ہوتےہیں توحکومت کےپاس طاقت کےاستعمال کےسواکوئی آپشن نہیں ہوگا ۔
 
 مذاکرات کےحوالےسےتازہ خبریہ ہےکہ گزشتہ رات مذاکرات کےدودورہوئے،دونوں ہی ناکام ہوگئےکیونکہ دونوں فریق کسی بات پرمتفق نہ ہوسکے۔ حکومت کےڈی چوک پرجلسےکی اجازت دینےسےانکارکےبعداپوزیشن نےبلیوایریامیں ہی ایک دوسری جگہ پراحتجاج کرنےکی تجویزدی ۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نےوزیراعظم سےبات کرکےجواب دینےکیلئےوقت مانگا ۔ وزیراعظم سےبات کی گئی لیکن وزیراعظم نےپریڈگراونڈکےعلاوہ کسی بھی جگہ پراحتجاج کی اجازت دینےسےصاف انکارکردیا ۔ 
 
 حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےسربراہ پرویزخٹک سےبات کرتےہوئےوزیراعظم نےاپوزیشن کےخلاف سخت زبان استعمال کی اوراسےہٹ دھرم اورضدی قراردیا ۔ عمران خان کاکہناتھاکہ عدالت کےحکم کی روشنی میں ڈی چوک پرجلسےکی اجازت ہرگزنہیں دےسکتے۔ 
 
اسی سےجڑی ایک خبریہ ہےکہ حکومت نےاسلام آبادکےریڈزون کومکمل سیل کرنےکیلئےچارسوکےقریب کنٹینرزمنگوالئےہیں ۔ اس کےعلاوہ موٹرویزکوبندکرنےکےانتظامات بھی مکمل کرلئےگئےہیں ۔ حکومت اس بات کویقینی بنارہی ہےکہ آزادی مارچ کےشرکاکواسلام آبادپہنچنےہی نہ دیاجائے۔ 
 
 دوسری جانب مولانافضل الرحمان آزادی مارچ کی قیادت کرنےکراچی جاپہنچےہیں ۔ مولاناکہتےہیں کنٹینرزان کاراستہ نہیں روک سکتے، اسلام آبادپہنچنےکیلئےٹرانسپورٹ نہ ملی تووہ پیدل اسلام آبادپہنچیں گے ۔ 
 
 حکومت اوراپوزیشن دونوں جانب سےحکمت عملی کوپوشیدہ رکھاجارہاہے۔ قوی امکان ہےکہ دونوں جانب سےعوام کوسرپرائزملےگا ۔ دعاہےیہ سرپرائزملک وقوم کیلئےبہترہو۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.