News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

وزیراعظم عمران خان وطن پہنچ گئے، شانداراستقبال

وزیراعظم عمران خان وطن پہنچ گئے، شانداراستقبال
اپ لوڈ :- اِتوار 29 ستمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 207

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
 
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیرکوانتہائی موثراوردبنگ اندازمیں پیش کرنےکےبعدوزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے ۔ اسلام آبادائرپورٹ ہرتحریک انصاف کےکارکنوں اورچاہنےوالوں کی بڑی تعدادنےان کااستقبال کیا۔ 
 
 عمران خان کاطیارہ جیسےہی اسلام آبادائرپورٹ پرلینڈکیا، ائیرپورٹ کی حدود میں موجود لوگ اورائیرپورٹ سےباہرموجودلوگوں نےنعرہ تکبیراللہ اکبراورپاکستان زندہ باد ، عمران خان زندہ بادکےنعرےلگانےشروع کردئیے ۔ اس موقع پرلوگوں کاجوش وخروش دیدنی تھا ۔ لوگوں نےعمران خان کی تصاویروالےپوسٹرزاوربینرزاٹھارکھےتھےجن پرعمران خان اورمسئلہ کشمیرکےحق میں نعرےدرج تھے ۔
 
اسلام آبادائیرپورٹ پرتحریک انصاف کی اعلی قیادت نےجہازسےاترنےپرعمران خان کافقیدالمثال استقبال کیا ۔ ملک کےمختلف علاقوں سےآئےپی ٹی آئی رہنمااورکارکن اپنےقائدکےاستقبال کےلئےائرپورٹ پرموجودتھے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.