شہباز شریف اور فضل الرحمان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
مسلم لیگ ن کی قیادت اور مولانافضل الرحمان کےدرمیان لاہورمیں ہونےوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی ۔ ملاقات کےچیدہ چیدہ نکات درج ذیل ہیں :
مولانا کاپندرہ لاکھ افراد اسلام آباد دھرنےمیں لانےکااعلان ۔۔
مولانا نےدھرنےکی تفصیلات بتاکرمسلم لیگ ن کی قیادت کو دھرنےمیں شرکت پر قائل کیا ۔
مولانا نےدھرنےمیں پیش کیاجانےوالاچارٹرآف ڈیمانڈ بھی پیش کیا ۔ مولانانےن لیگ کی قیادت کےسوالات کاتفصیلی جواب دیا۔
اس سوال پرکہ پندرہ لاکھ افراد توبہت زیادہ ہوتےہیں جس پرمولانابولےکہ جی ہاں ہم پندرہ لاکھ لوگ ہی لائیں گے، بھلےآپ انہیں انگلیوں پرگن لیں ۔
ذرائع کےمطابق یہ تفصیلات جاننےکےبعد مسلم لیگ ن نےدھرنےمیں شرکت پر نیم دلانہ رضامندی ظاہر کی ہے ، نیم دلانہ اس لئےکیونکہ ن لیگ کی ایک اعلی سطحی بیٹھک تیس ستمبرکوہوگی جس میں دھرنےمیں شرکت کرنےیانہ کرنےکاباقاعدہ فیصلہ کیاجائےگا۔