بدقسمتی سےہمارامقابلہ ایک چھوٹےآدمی سےہے ۔۔ مریم اورنگزیب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہناہےتاریخ کےسستےترین ایل این جی معاہدےکےباوجودشاہدخاقان عباسی کونیب کےذریعےجھوٹےمقدمےمیں پھنسادیاگیاہے۔
ترجمان ن لیگ نے تبدیلی پرطنزکرتےہوئےکہا کہ کچھ نہ کھاؤ صرف تبدیلی کھاؤ،عام لوگوں کو کہتے ہیں ٹیکس دولیکن امیر افراد کو اربوں روپے معاف کر دئیے گئے۔
مریم اورنگزیب نے حکومت تنقیدکےتیرچلاتےہوئےکہا شاہد خاقان پر الزامات بے بنیاد ہیں، وہ وکیل کریں گے نہ اپیل اور نہ ہی ضمانت کی درخواست دیں گے۔ انہوں نے کہا جتنی مرضی گرفتاریاں کرلیں مسلم لیگ ن کا ہر ورکر شیر ہے اور ہر بیٹی مریم نواز ہے، پاکستان میں ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، اب کراچی میں ڈاکہ ڈالنے لگے ہیں۔
ترجمان ن لیگ نےعمران خان پرتنقیدکرتےہوئےکہاکہ بدقسمتی سےان کامقابلہ ایک چھوٹےآدمی سےہےجوسیاسی انتقام اوربغض سےبھراہواہے۔