News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

ووٹ بیچنےوالاپارٹی سےنکل جائے ، عمران خان

ووٹ بیچنےوالاپارٹی سےنکل جائے ، عمران خان
اپ لوڈ :- سوموار 22 فروری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 38

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان  کےدورہ پشاوراوروہاں ہونےوالےایک اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی ، جس کےمطابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ ہمارےجس رکن نےووٹ بیچناہےوہ پارٹی سےنکل جائے۔
 
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیردفاع پرویز خٹک نےدعویٰ کیاکہ پی کےتریسٹھ نوشہرہ کےضمنی انتخابات میں ہمارے ساتھ دھاندلی کی گئی، جتنے بیلٹ پیپرز جاری ہوئے تو ووٹ اس سے زیادہ نکلے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ دھاندلی کے ٹھوس ثبوت ہیں اور نتیجے کے خلاف عدالت جائیں گے، انہوں نےریٹرنگ افسران پردھاندلی کروانےکاالزام لگایا۔
 
ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو ووٹ دیں جو رکن ووٹ بیچنا چاہتا ہے تو پارٹی سے نکل جائے۔
 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں 14 ارکان قومی اسمبلی اور 6 ارکان صوبائی اسمبلی غیرحاضر رہے، جومختلف وجوہات اورمصروفیات کے باعث شریک نہ ہوسکے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.