عوام نے سلیکٹڈکوریجیکٹ کردیا ، مریم نواز

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ یہ حکومت نہیں مافیا ہے ، اس حکومت نےاین اےپچھترڈسکہ میں الیکشن جیتنےکیلئےالیکشن کمیشن کاپوراعملہ ہی چوری کرلیا۔
مریم نوازنےپریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ الیکشن کمیشن کےعملےکاباجماعت غائب ہوجانااورساتھی ہی ان کےفون بھی بندہوجاناکیاظاہرکرتاہے؟ الیکشن کمیشن کاعملہ ایک دو چار نہیں بلکہ پورےچودہ گھنٹےغائب رہے۔ کہاگیاکہ پولنگ کاعملہ دھندمیں کہیں گم ہوگیا ۔ لیکن یہ کیسی دھندتھی جس میں بیس کےقریب لوگ ایک ساتھ غائب ہوجاتےہیں اوران کےموبائل فون بھی بندہوجاتےہیں ۔
مریم نوازنےپریس کانفرنس کےدوران ضمنی الیکشن میں فائرنگ کرنےوالوں کی ویڈیوبھی دکھائیں ۔ فائرنگ کرنےوالےکےساتھ ویڈیومیں پی ٹی آئی امیدوارکوبھی دیکھاجاسکتاہے۔
مریم نوازنےامیدظاہرکی ہےکہ الیکشن کمیشن ضروراس معاملےمیں انصاف کرےگا۔ انہوں نےکہاکہ اس الیکشن کےنتیجےکوروک کرالیکشن کمیشن نےاپناکرداراداکیاہےاورالیکشن کمیشن کی پریس ریلیزاس حکومت کےخلاف چارج شیٹ ہے۔
انہوں نےالزام لگایاکہ الیکشن والےروزن لیگ کےووٹرزبڑی تعدادمیں گھروں سےنکلےاوراپنی شکست کوسامنےدیکھ کرپی ٹی آئی والوں نےپولنگ کےعمل کوسلوکروادیا۔
مریم نوازنےامیدظاہرکی کہ این اےپچھترمیں ہی انشااللہ مسلم لیگ ن ہی جیتےگی ۔