ضمنی الیکشن : تحریک انصاف کیلئےبڑااپ سیٹ

ویب ڈیسک ۔۔ ملک کےمختلف حلقوں میں قومی اورصوبائی اسمبلی کی دو دو سیٹوں پرہونےوالےضمنی الیکشن کارزلٹ آچکاہے، جس کےمطابق تحریک انصاف کوبڑےاپ سیٹ کاسامناکرناپڑاہے۔
جی ہاں پی کےتریسٹھ نوشہرہ میں تحریک انصاف نےاپنی جیتی ہوئی نشست کھودی ہے۔ اس حلقےسےن لیگ کےاختیارولی کامیاب قرارپائےہیں ۔
اس کےعلاوہ پی پی اکاون میں ن لیگ کی بیگم طلعت محمودغیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کےمطابق فاتح قرارپائی ہیں ۔
این اےکرم 45کرم میں تحریک انصاف کےملک فخرزمان غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق یہ سیٹ جیت گئےہیں ۔
این اے 75ڈسکہ کےضمنی الیکشن کانتیجہ اس خبرکےفائل ہونےتک سامنےنہیں آیاتھا۔ اس حلقےمیں ن لیگ کی سیدہ نوشین افتخاراورپی ٹی آئی کےعلی اسجدملہی میں کانٹےکامقابلہ ہے۔ ن لیگ نےاس حلقےمیں حکومتی پارٹی پردھاندلی کاالزام لگایاہے۔