وزیراعظم کاسینیٹ الیکشن میں کامیابی کادعویٰ

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حکومتی پارٹی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
کابینہ اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم نےوزراء سےکہا کہ وہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سےرابطوں میں رہیں، چاہتے ہیں اس انتخاب میں پیسہ نہ چلے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والے الیکشن کے بعد روئیں گے، اوپن بیلٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں، سپریم کورٹ جو حکم دے گی احترام کریں گے۔