ضمنی الیکشن : پیپلزپارٹی نےمیدان مارلیا

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کےدوحلقوں پرہونےوالےضمنی الیکشن میں میدان مارلیا۔ جی ہاں ، حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ اور پی ایس ملیر کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کےامیدوارفاتح رہےجبکہ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 20 پشین پرضمنی انتخاب کے اب تک کےنتائج کے مطابق جےیوآئی کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔
سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس43 سانگھڑ کے تمام 132 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار جام شبیر علی خان 49 ہزار 571 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔
اُدھر ملیر کے حلقے پی ایس 88 میں بھی پیپلزپارٹی کےامیدواریوسف بلوچ 24 ہزار251 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
بلوچستان اسمبلی کی نشست بی پی 20 پشین 3 پر ضمنی انتخاب میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار سید عزیز اللہ آگے ہیں۔ اس نشست پرنتائج آنےکاامکان ہے۔