News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

اعتراضات فضول ۔۔ فیصل واوڈاقبول

اعتراضات فضول ۔۔ فیصل واوڈاقبول
اپ لوڈ :- منگل 16 فروری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 50

ویب ڈیسک ۔۔ پارٹی ارکان کےتحفظات اوراعتراضات مسترد۔ وزیراعظم عمران خان کاسندھ سےوفاقی وزیروفاقی وزیر فیصل واوڈا کوجاری سینیٹ کا ٹکٹ برقراررکھنےکافیصلہ۔
 
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کےاجلاس میں سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سمیت پارٹی رہنماؤں کےاعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سندھ سےفیصل واوڈااورسیف اللہ ابڑوکوجاری کئےگئےسینیٹ کےٹکٹ برقراررہیں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کےاعتراضات مسترد کردیے گئے۔
 
اس کےبرعکس پارلیمانی بورڈ نے خیبرپختونخوا سےنجی اللہ کوجاری ٹکٹ واپس لیکرلیاقت ترکئی کوجاری کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کےمطابق وزیراعظم سینیٹ کی ٹکٹوں پرسندھ کی تنظیم کوکل شام ویڈیولنک پراعتماد میں لیں گے۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.