News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

مریم نوازکاملک نہ چھوڑنےکااعلان

مریم نوازکاملک نہ چھوڑنےکااعلان
اپ لوڈ :- منگل 16 فروری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 49

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنےگوجرانوالہ میں انتخابی جلسےسےخطاب کرتےہوئےبتایاکہ چاہےان پرکیسی ہی مشکل کیوں نہ آجائے،وہ ملک سےباہرنہیں جائیں گی ۔ 
 
وزیراعظم عمران خان پرتنقیدکرتےہوئےانہوں نےکہاکہ عمران دعویٰ توبائیس سالہ جدوجہدکاکرتےہیں لیکن ان 22سالوں میں انہیں ایک بھی ایساکام کاشخص نہیں ملاجسےسینیٹ کاٹکٹ دیتے۔ دوسروں پرالزام لگاتےہیں لیکن خودارب پتی لوگوں کوسینیٹ کےٹکٹ دئیے۔ جبکہ میاں صاحب نےسینیٹ کےتمام ٹکٹ کارکنوں کودئیےاوران لوگوں کوجن کی پارٹی کیلئےجدوجہدہے۔ 
 
مریم نوازکاکہناتھاکہ پی ڈی ایم کوتوڑنےکےخواب دیکھنےوالےخودٹوٹ جائیں گے۔ جوحالات چل رہےہیں کہیں ایسانہ ہوکہ سینیٹ الیکشن سےپہلےہی تحریک عدم اعتمادآجائے۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.