News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

فیصل واوڈاسےسینیٹ ٹکٹ واپس لئےجانےکاامکان

فیصل واوڈاسےسینیٹ ٹکٹ واپس لئےجانےکاامکان
اپ لوڈ :- سوموار 15 فروری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 37

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان نےسینیٹ الیکشن کیلئےمختلف امیدواروں کودئیےجانےوالےٹکٹوں پرنظرثانی کافیصلہ کرتےہوئےکہاہےکہ کسی پیراشوٹرکوٹکٹ نہیں دیاجائےگا۔
 
وزیراعظم عمران خان نےان خیالات کااظہارپارٹی رہنماءوں کےاجلاس میں کیا۔ اس اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نےسندھ سےفیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پرتحفظات کا اظہارکیا۔ ذرائع کے مطابق کارکنوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نااہلی سےبچنےکیلئے سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔
 
ذرائع کے مطابق ارکان کے تحفظات کے بعد وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات کے لیے دیے گئے ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے اور ٹکٹوں میں تبدیلی کا عندیہ بھی دیا ہے۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہےاورعین ممکن ہےکہ فیصل واوڈاسےبھی ٹکٹ واپس لےلیاجائے۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.