مولانافضل الرحمان کا اسٹیبلشمنٹ کومشورہ

ویب ڈیسک ۔۔ اسٹیبلشمنٹ ہمیں سبق نہ پڑھائے،پہلی جماعت کےبچےنہیں کہ آپ ہمیں الف،ب پڑھائیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ماضی کی غلطیاں مانے،کچی گولیاں نہیں کھیلے، سیاست سیکھنی ہے تو ہماری شاگردی میں آئیں،بحرانوں سے لڑنا جانتے ہیں، ملک و قوم کی بقا‘ ووٹ اور آئین کی جنگ لڑ رہے ہیں
ان خیالات کااظہارمولانافضل الرحمان نےحیدرآبادمیں پی ڈی ایم جلسےسےخطاب کرتےہوئےکیا۔ ان کاکہناتھاکہ 26مارچ کوملک بھرسےقافلےپنڈی،اسلام آبادکی طرف مارچ کرینگےاورعوامی سمندرحکومت کوخس وخاشاک کی طرح بہالےجائےگا۔ اس نااہل حکومت کوگھربھیجنےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا یہ حکمران ناجائز ہیں اورچور دروازے سے اقتدار میں آئے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، یہ نہیں ہونے دیں گے، عمران حکومت کی بقاء پاکستان کے خاتمے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آپ ہم سے این آر او مانگ رہے ہو، ہم آپ کو این آر او نہیں دیں گے، تم ہمارا کیا احتساب کرو گے، ابھی تم ہمارے احتساب کے شکنجے میں ہو ۔