پی ڈی ایم تحریک کوبریک لگانےکیلئےحکومت کابڑافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف مہم کوبریک لگانےکیلئےحکومت نےمدارس کےحوالےسےاہم اوربڑافیصلہ کرلیا۔
جی ہاں حکومت نےفیصلہ کیاہےکہ مدارس کےبچوں کوپی ڈی ایم احتجاج میں شرکت کرنےسےروکاجائےگااوراس مقصدکیلئےحکومت نےمشاورت مکمل کرلی ہےاوروزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ٹاسک سونپ دیا۔ ان کاکہناتھاکہ مذہب کی آڑ میں سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
شیخ رشید جمعرات کوعلماء کرام سے اہم ملاقات کریں گے اور انہیں حکومتی پالیسی پراعتماد میں لیں گے۔
پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےوزیراعظم عمران خان سے31جنوری تک مستعفی ہونےکامطالبہ کیا ہےاورایسا نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیاجائےگا۔