وزیراعظم عمران خان ن نےوزراکوکیوں وارننگ دی ؟

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کےاجلاس میں وزراکوواضح پیغام دیاکہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والےچاہیں توشوق سےگھرجاسکتےہیں۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی سامنےآنےوالی اندرونی کہانی کےمطابق وزیراعظم نے اپنے وزیروں کو وارننگ دے دی ۔ کہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے وزرا گھرجائیں، فیصلوں کی مخالفت کرنی ہے تو بے شک مستعفی ہو جائیں، اگر روش برقرار رکھی تو خود فیصلہ کروں گا کہ کون کابینہ میں رہےگااورکون نہیں ؟
وزیراعظم دو سال گزرنے کے باوجود اداروں اور گورننس میں اصلاحات نہ لانے پربھی ناراضی کااظہارکیااورکہاکہ تمام وزراکواپنی کارکردگی بہتربنانی ہوگی ۔۔
..................