News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

مولانانےچائےپانی سےزیادہ کی ڈیمانڈکردی ۔۔

مولانانےچائےپانی سےزیادہ کی ڈیمانڈکردی ۔۔
اپ لوڈ :- سوموار 11 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 50

  ویب ڈیسک ۔۔ مولانا فضل الرحمان نےملاکنڈکےعلاقےبٹ خیلہ میں عوامی اجتماع سےخطاب کرتےہوئےموجودہ حکومت کوکڑی تنقیدکانشانہ بنایا۔انہوں نےنام لئےبغیرکہاکہ ناجائزحکومت کوسہارا دینےوالےملک کونقصان پہنچا رہےہیں۔
 
سربراہ پی ڈی ایم کاکہناتھاکہ قوم کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کرآنے والے ناجائز حکمران کو سہارا دینا جرم ہے۔ معیشت بی آرٹی کی طرح تباہ ہو گئی ہے، بتایا جائے فارن فنڈنگ کیس کو کیوں کئی سالوں سے لٹکایا ہوا ہے ؟ مدعی چیخ رہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کا سارا حساب اس کے سامنے ہے۔
 
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ تمہارا اقتدار اسرائیل، بھارت، قادیانیوں کے پیسوں سے ہے اور پھر کہتے ہو کہ تم محب وطن ہو۔ عوام کا سیلاب نالائق حکمرانوں کو بہاکر لےجائیگا، قوم اپنی امانت واپس لے کر رہے گی۔
 
ڈی جی آئی ایس پی آرکےاس بیان پرکہ مولانافضل الرحمان راولپنڈی آئیں انہیں چائےپانی پلائیں گے، تبصرہ کرتےہوئےمولانافضل الرحمان نےمزاحیہ اندازمیں تبصرہ کرتےہوئےکہاکہ آپ خودتوپاپاجونزکےپیزےکھائیں اورہمیں خالی چائےپانی پہ ٹرخائیں ، یہ توزیادتی ہےمہمانداری نہیں ۔ ان کےاس تبصرےکومجمعےنےخوب انجوائےکیا۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.