News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کھلاڑی وزیراعظم کےساتھ گیم کون کھیل رہاہے؟

کھلاڑی وزیراعظم کےساتھ گیم کون کھیل رہاہے؟
اپ لوڈ :- اِتوار 10 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 52

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر اعظم کی تنقیدکی گاڑی ایک بارپھراپوزیشن پرچڑھ دوڑی ۔ عمران خان کہتےہیں اس وقت اپوزیشن کی ساری گیم یہ ہےکہ میں ان مافیا کےآگےگھٹنے ٹیک دوں لیکن میں باربارکہتاہوں این آراونہیں دوں گا۔
 
 سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سےملاقات کےدوران عمران خان نےالزام لگایاکہ ماضی میں ملک کا وزیر دفاع اور وزیر خارجہ بیرون ملک ملازمت کر رہا تھاجبکہ وزیر اعظم دبئی کی کمپنی کاملازم تھا، یہ سب مل کر چوری کر رہے تھے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ 'وزیر اعظم، وزیر دفاع خود منی لانڈرنگ کر رہے تھے، یہ خود منی لانڈرنگ کریں گےتو کسی کو نہیں روک سکیں گے۔ 
 
 انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سےعمران خان کاکہناتھاکہ یہ لوگ الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں لیکن ثبوت نہیں لاتے، ہم چار حلقے پر عدالت گئے اور چاروں حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوئی۔
 
 سعودی عرب سے تعلقات میں سرد مہری سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے لیکن ہماری کسی ملک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.