News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کوئٹہ دھرنا ختم ۔۔ حکومت اورمتاثرین میں تحریری معاہدہ

کوئٹہ دھرنا ختم ۔۔ حکومت اورمتاثرین میں تحریری معاہدہ
اپ لوڈ :- ہفتہ 09 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 70

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت اور کوئٹہ میں دھرنا مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنے کے شرکا نے احتجاج  ختم کرکےمیتوں کی تدفین کا اعلان کردیا۔
 
کوئٹہ دھرنے میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزیر علی زیدی، زلفی بخاری اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے ساتھ پہنچے تھے، انہوں نے دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کیے جس کے بعد لواحقین نے 6 روز کے دھرنے کے بعد میتوں کی تدفین پر رضا مندی ظاہر کردی۔
 
وفاقی وزیر علی زیدی نے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ایکشن کمیٹی سے تحریری معاہدہ ہوا۔ لواحقین کےبچوں کواسکالرشپ دئیےجائیں گے۔ 
 
 وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کیا اور تدفین کی رضامندی پر اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پرقاسم سوری کا مظاہرین سے خطاب میں کہنا تھا کہ جیسے ہی تدفین ہوتی ہے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کوئٹہ روانہ ہوں گے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.