ہزارہ برادری مجھےبلیک میل نہ کرے ، وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک ۔۔ ہزارہ برادری اپنےمقتولین کی تدفین کرےآج ہی کوئٹہ آنےکوتیارہیں ۔ لیکن میری آمدکوتدفین سےمشروط نہ کیاجائے،کسی وزیراعظم کواس طرح بلیک میل نہیں کیاجاسکتا۔
وزیراعظم عمران خان نےان خیالات کاظہاراسلام آبادمیں اسپیشل اکنامک زونزاتھارتی کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکیا۔ انہوں نےکہاکہ ہزارہ برادری کےتمام مطالبات مان لئےگئےلیکن آپ وزیراعظم کوآمدکوتدفین سےمشروط نہ کریں ،کسی وزیراعظم کواس طرح بلیک میل نہیں کیاجاسکتا۔ ڈاکوءوں کاایک ٹولہ بھی ڈھائی سال سےمجھےبلیک میل کرنےکی کوشش کررہاہے۔ اس طرح سےوزیراعظم کوبلیک میل کیاجاتاہےتوکل کوکوئی اورمطالبہ لےکرآجائےگا۔
وزیراعظم نےکہاکہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکاناچاہتاہےاوراس مقصدکیلئےوہ مختلف مسالک کےعلماکوقتل کراناچاہتاتھا۔ پاکستان کی ایجنسیوں کوخراج تحسین جنہوں نےدشمن کی ان سازشوں کوناکام بنایا ۔