News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کیاوزیراعظم عمران خان اب کوئٹہ آئیں گے؟

کیاوزیراعظم عمران خان اب کوئٹہ آئیں گے؟
اپ لوڈ :- جمعرات 07 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 79

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سانحہ مچھ کےمتاثرین کادھرناپانچویں روزبھی جاری ہے ۔ گیارہ مقتولین کےلواحقین کووزیراعظم کاانتظار۔ کہتےہیں وزیراعظم عمران خان کےکوئٹہ آنےتک وہ دھرناختم کریں گےنہ ہی لاشیں دفنائیں گے۔ 
 
پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورمسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازجمعرات کی شام کوئٹہ پہنچے،جہاں انہوں نےدھرنےپربیٹھےہزارہ برادری کےلوگوں سےاظہاریکجہتی کیا۔ 
 
اس موقع پردھرنےکےشرکاسےخطاب کرتےہوئےبلاول بھٹونےکہاکہ پاکستان میں گیس اوربجلی مہنگےجبکہ مزدورکاخون سستاہے۔ پاکستان ایساملک ہےجہاں شہیدوں کےلواحقین کوبھی انصاف کیلئےاحتجاج کرناپڑتاہے۔ ان کاکہناتھاکہ آج تک ہزارہ برادری کےکسی شہیدکوانصاف نہیں ملا۔ ہماراایک ہی مطالبہ ہےکہ ہزارہ برادری کوجینےدیاجائے۔ 
 
بلاول بھٹونےکہاکہ حکومت مظلوموں کوانصاف نہیں دےسکتی تووہ دنیاکوکیاجواب دےگی ۔ جس ریاست میں عوام کی جان ومال محفوظ نہ ہو،اس ریاست میں وفاق ہمیشہ خطرےمیں ہی رہتاہے۔ 
 
بلاول بھٹوکےبعدمریم نواز نےمتاثرین سانحہ مچھ سےاظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ پر جو قیامت ٹوٹی ہے اس پر میں اپنے والد نواز شریف، شہباز شریف اور اپنی طرف سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔ آپ کےساتھ جوظلم ہوااس پردلی بہت دکھی ہے۔ دل اس بات پربھی دکھی ہےکہ آپ ایک بےحس انسان کےانتظارمیں اپنےپیاروں کی لاشیں شدیدسردی میں کھلےآسمان تلےرکھ کربیٹھےہیں ۔ 
 
مریم نواز نے کہا کہ 'ریاست کا کام تحفظ دینا ہے، عمران خان صاحب لاشیں رکھ کر لوگ آپ کے منتظر ہیں، بےحس شخص کو پکار رہے ہیں، ان کے پاس آنے کا وقت نہیں، اقتدار کی کرسی پر بیٹھے شخص کی بےحسی پر بےحد افسوس ہے، کیاآپ کی اناان لاشوں سےبھی بڑی ہے؟ ہم کوئی سیاست نہیں کررہےلیکن آپ کی بےحسی کوایکسپوزکرناسیاست نہیں ۔ 
 
وزیر اعظم عمران خان کو یہاں آنا پڑے گا اگر وہ کوئٹہ نہیں آسکتے تو عوام انہیں اسلام آباد میں بھی بیٹھنے نہیں دیں گے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.