کریمنل پارٹیوں سےمذاکرات نہیں ہونگے،وزیراعظم

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم کی زیرصدارت منگل کوہونےوالےوفاقی کابینہ کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی ہے۔
قومی اخبارات کےذریعےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق وفاقی کابینہ کےاجلاس کےدوران وزیراعظم عمران خان نےکرپشن کیسزکاسامناکرنےوالی پارٹیوں کوکریمنل پارٹیاں قراردےدیا۔ کہاکہ یہ جماعتیں نہ جمہوری ہیں نہ سیاسی بلکہ جرائم میں ملوث جماعتیں ہیں ۔ حکومت کسی کرپٹ جماعت ریلیف دےگی نہ ان سےمذاکرات ہونگے۔
عمران خان نےکہاکہ پی ڈی ایم نیب کوختم کراناچاہتی ہے،لیکن نیب پرتومیراکوئی زورنہیں ۔ نیب کوآزادی سےکام کرنےدیں گے،کسی کودباءونہیں ڈالنےدینگے۔ اگرنیب میری مانتاتومیرےوزراکوکیوں گرفتارکرتا۔