News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

دوصحراءوں کےدرمیان جمی برف پگھلناشروع ہوگئی

دوصحراءوں کےدرمیان جمی برف پگھلناشروع ہوگئی
اپ لوڈ :- منگل 05 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 52

ویب ڈیسک ۔۔ کویت کی کوششوں سےآخرکارقطراورسعودی عرب کےتعلقات پرجمی برف پگھلناشروع ہوگئی ہےاورالجزیرہ ٹی وی کےمطابق سعودی عرب پیر سے قطر کے لیے اپنی زمینی، فضائی اور سمندری راستےکھول دے گا۔
 
  قطری ٹی وی الجزیرہ کے مطابق امیرکویت شیخ نواف کی پیشکش کی بنیادپرسعودی عرب اورقطرکےدرمیان فضائی ، زمینی اورسمندری سرحدیں کھولنےپراتفاق کرلیاگیاہےاوراس کاآغازپیریعنی 4جنوری کی شام سےہورہاہے۔ 
 
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین اور مصر نے 'دہشت گرد' گروہوں کی حمایت کرنے اور ایران سے قریبی تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے جون 2017 میں قطر کے ساتھ معاشی و سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے۔
 
دوحہ نے بارہا ان الزامات کی تردید کی اور اپنے ہمسایہ ممالک پر الزام لگایا کہ وہ اس کی خود مختاری کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 
کویت، قطر اور چار عرب ریاستوں کے درمیان مصالحت کی کوشش کر رہا تھاجوبلآخررنگ لےآئیں ۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.