اسلام آبادوالادھرناشریفوں کےکہنےپرختم کیا ، مولانافضل الرحمان

ویب ڈیسک ۔۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نےگزشتہ سال جن لوگوں کےکہنےپراسلام آبادوالادھرناختم کیا،ان کاکھل کرذکرکردیا۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں اینکرکےسوالوں کاجواب دیتےہوئےمولانا نےکہا کہ میں نے موجودہ حکومت کے خلاف جب دھرنا ختم کیا تھا تو شریف لوگوں کے کہنے پر کیا تھا۔
مولانانےکہا کہ میں نےشریف لوگوں کے کہنے پرجلسہ ختم کیا کیونکہ ان شریف لوگوں نے زبان دی تھی کہ وہ مارچ میں دوبارہ الیکشن کروائیں گے۔
مولانا نے مزید کہا کہ میں نے ان پر اعتبار کیا لیکن ان شریف لوگوں نے اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔