News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

ملک میں بھرجشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت واحترام سےمنایاگیا

ملک میں بھرجشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت واحترام سےمنایاگیا
اپ لوڈ :- جمعہ 30 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 113

نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کاجشن ۔ ملک بھر میں آج 12 ربیع الاول مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
 
 دن کا آغاز نماز فجر کے بعد نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام کی محافل سے ہوا اور نمازفجرکےبعدملکی سلامتی و خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
 
اس موقع پر فضا پاک فوج کے جوانوں کے پرجوش نعروں نعرے تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھی، تقریب میں پاک فوج کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔
 
جشن ولادت با سعادت کے موقع پر ملک بھر کے گلی کوچوں، سڑکوں، شاہراہوں اور بازاروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا اور شہر شہر قریہ قریہ نبی مہربان ﷺ کی شان اقدس میں عقیدت کےپھول نچھاورکئےجاتےرہے۔
 
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جشنِ ولادت باسعادت حضرت محمد ﷺ کے موقع پر جلوس نکالےگئے، مرکزی جلوس سمیت شہر بھر میں نکلنے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
 
شہر بھر میں مساجد، عمارتیں اور شاہراہیں برقی قمقموں سے سجائی گئی ہیں، عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے محافل میلاد منقعد کی گئیں ۔
 
جشن عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس جماعت اہلسنت، سنی تحریک اور انجمن نوجوان اسلام کے تحت ایم اے جناح روڈ نیو میمن مسجد سے نشتر پارک تک نکالاگیا، جلوس بولٹن مارکیٹ، ریڈیو پاکستان اور نمائش چورنگی سے ہوتا ہوا نشتر پارک پر اختتام پزیر ہوگیا۔ جلوس کے اختتام پر نشترک پارک میں عید میلادالنبی کانفرنس منقعد کی گئی ۔
 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.