News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

بھارت اورامریکاکےدرمیان اہم دفاعی معاہدہ ، چین کیخلاف لڑنےکااعلان

بھارت اورامریکاکےدرمیان اہم دفاعی معاہدہ ، چین کیخلاف لڑنےکااعلان
اپ لوڈ :- بدھ 28 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 111

ویب ڈیسک ۔۔ خطےمیں چین کےبڑھتےہوئےاثرونفوذاورفوجی قوت کاجواب دینےکیلئےبھارت اور امریکا نے حساس نوعیت کے فوجی معلومات کے تبادلے (سیٹلائٹ ڈیٹا) اور نقشے سے متعلق معلومات شیئر کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ دونوں ممالک نےملکرچین کےخلاف لڑنے کا اعلان کردیا۔
 
معاہدے پرامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپرجبکہ بھارت کی جانب سےوزیرخارجہ سبرامنیم جےشنکراوروزیردفاع راج ناتھ سنگھ نےکئے۔ معاہدےپردستخط سالانہ ٹوپلس ٹوعلاقائی استحکام ، بھارت کوجدیدفوجی ہارڈوئیر،ٹیکنالوجیزاورمعلومات کی فراہمی کےموضوع پرمنعقدہ اجلاس کےموقع پرکئےگئے۔ 
 
مائیک پومپیو نے مذاکرات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کی سلامتی اور آزادی کو چین سے لاحق خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا،ہمیں بہت کچھ کرنا ہے ، ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کیخلاف دونوں ممالک کا تعاون جاری ہے۔
 
چین نے مائیک پومپیو کے الزامات کو مسترد کردیا ہے،چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بیجنگ میں نیوز بریفنگ میں کہاکہ چین کوخطرہ قراردینےکےاپنی تکراربندکریں ۔ ہم مائیک پومپیوسےاپیل کرتےہیں کہ وہ اپنی سردجنگ کی ذہنیت کوترک کریں ۔ چین کےساتھ بھارت کےاپنےعلاقائی مسائل ہیں ۔
 
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ دی بیسک ایکسچینج اینڈ کارپوریشن ایگریمنٹ ایک سنگ میل ہے جو دونوں ممالک کے عسکریت پسندوں کے خلاف بھرپور تعاون کا سبب بننے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ امریکا نے بھارت کو مزید لڑاکا طیارے اور ڈرون فروخت کرنے کا ارادہ کیا ہے اور مذکورہ معاہدے سے بھارت کو ٹوپوگرافیکل، سمندری اور ایروناٹیکل ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی جو میزائلوں اور مسلح ڈرون کو نشانہ بنانے کے لیے اہم سمجھے جاتے ہیں۔
 
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے وسیع پیمانے پر اسلحے کا حصول اور جوہری قوت کی توسیع دراصل جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرے کی جانب پیش رفت ہے۔

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.