کیپٹن صفدرکورہائی مل گئی ، کمرہ عدالت میں کیاہوا؟

کراچی ضلع شرقی کی عدالت نےکیپٹن ریٹائرڈصفدرکوضمانت پررہاکرنےکاحکم دےدیا۔
پیرکی صبح کراچی کےایک نجی ہوٹل سےگرفتارکئےگئےسابق وزیراعظم نوازشریف کےداماداورمریم نوازکےشوہرکیپٹن صفدرکوضلع شرقی کی سٹی کورٹ میں پیش کیاگیاجہاں کیپٹن صفدرکےپہنچتےہی مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کےحامی ایکدوسرےکےآمنےسامنےآگئے۔ دونوں فریقوں میں شدیدنعرےبازی کےبعدجج صاحب کیلئےکیس سننامشکل ہوگیااوروہ عدالت سےاٹھ کراپنےچیمبرمیں چلےگئے۔
جج صاحب نےاپنےچیمبرمیں فریقین کےدو دو وکلاکوبلاکردلائل سننےکےبعدکیپٹن صفدرکوضمانت پررہاکرنےکاحکم دےدیا۔ تھانہ برگیڈکی پولیس نےمزارقائدمیں نعرےبازی کرنےپرکیپٹن صفدرکوہوٹل کاکمرہ توڑکرعلی الصبح گرفتارکیاتھا۔
ٹیگز