کیپٹن ریٹائرڈصفدرکوکس نےگرفتارکرایا؟

ویب ڈیسک ۔۔ کیپٹن صفدرکوکس نےگرفتارکیایاکروایا؟ سب اس ملین ڈالرسوال کاجواب تلاش کررہےہیں ،آئیےہم بھی اپنی کوشش کرتےہیں ۔
کیپٹن ریٹائرڈصفدرکوپیرکوعلی الصبح ان کےہوٹل کےکمرےسےمریم نوازکےبقول دروازہ توڑکرگرفتارکیاگیا۔ مریم نوازکی اس ٹویٹ کےبعدجیسےمیڈیاپربریکنگ نیوزکاایک طوفان آگیا۔ سب حیران تھےکہ مزارقائدکےاندرنعرےلگانےپرانہیں اتنی عجلت اورکمرےکادروازہ توڑکرگرفتارکرنےکی کیاضرورت تھی ؟
لوگ حیران تھےکہ سندھ حکومت کےکراچی میں موجودوی وی آئی پی مہمانوں کےکمرےکادروازہ توڑکرکیسےپولیس اندرداخل ہوئی؟ گرفتاری ہی کرنی تھی تودروازہ کھلوایابھی جاسکتاتھا۔
اس رازسےپہلاپردہ اس وقت اٹھاجب خودوزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کابیان سامنےآیاکہ کیپٹن ریٹائرڈصفدرکی گرفتاری کیلئےپولیس پرشدیددباوتھا۔ انہوں نےالبتہ یہ نہیں بتایاکہ یہ دباوڈال کون رہاتھا؟
بہرحال سمجھنےوالوں کیلئےاشارہ ہی کافی ہوتاہے۔
ٹیگز