News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

این آراوردیناآسان مگریہ تباہی کاراستہ ہے ، وزیراعظم عمران خان

این آراوردیناآسان مگریہ تباہی کاراستہ ہے ، وزیراعظم عمران خان
اپ لوڈ :- جمعہ 16 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 68

ویب ڈیسک ۔۔ ڈاکوؤں کو این آر او دے کر زندگی آسان ہوجائے گی لیکن وہ ملک کے لئے تباہی کا راستہ ہے جو میں نہیں کرسکتا۔
 
وزیراعظم عمران خان نےنسٹ اسلام آباد میں کارڈیک اسٹنٹس کے پروڈکشن یونٹ کی افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری اہم پیش رفت اور خوش آئند چیز ہے، دنیا میں کم ملک ہیں جو اپنے اسٹنٹ بنارہے ہیں،حکومت سنبھالی تو برآمدات کےمقابلے میں درآمدات بہت زیادہ تھیں، ڈالر کی کمی کے باعث ہر کچھ عرصے بعدہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔
 
عمران خان نے کہا کہ قومیں طے کرتی ہیں کہ ہم نے کدھر جانا ہے، ہم ہمیشہ آسان راستے کی طرف جانے کو پسند کرتے ہیں، میرے سامنے بھی آسان اور مشکل راستے ہیں، سارے ڈاکو اکٹھے ہوکرمعافی مانگتےہیں اوراین آراولیناچاہتےہیں ، یہ آسان راستہ ہے جس سے زندگی آسان ہوجائےگی اور ہم بھی پارلیمنٹ میں آرام سے تقریریں کریں گے اور باقی 3 سال بھی گزر جائیں گے۔
 
وزیراعظم نے مزید کہا کہ این آر او دینا اور سمجھوتا کرنا آسان تو ہےلیکن یہ تباہی کا راستہ ہے، بہتری کا راستہ آسان نہیں ہوتا اور مشکل فیصلے ہی آپ کو آگے لے جاتے ہیں، اس وقت ملک صحیح راستے پر جارہا ہے۔

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.